فریال تالپور کا وفاقی حکومت پر انتقام لینے کا الزام لگاتے ہوے کیا کچھ کہا جانئے اس خبر میں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پھپھو اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپو فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پھپھو اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پھپھو اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے وفاقی حکومت پر انتقام لینے کا الزام لگاتے ہوے کہا کہ احتساب کے پردے میں سیاسی انتقام نہ لیا جائے۔


سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا اور کرپشن کے نام پر تنگ کرنا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک بہتر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے، بہت سارے مسائل پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

فریال تالپور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی خراب ہیں، ہم بڑے بڑے بیانات سے زیادہ ان کی کوئی مدد نہیں کرسکے، ہم اس ایشو پر دنیا کے پاس بھی نہیں گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان ایل او سی پر شہید ہورہے ہیں، شہداء کی فیملیز کے ساتھ ہمیں کھڑے ہونا چاہیے۔

پی پی رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع ملک میں استحکام کا باعث ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو استحکام کی بہت ضرورت ہے، احتساب کےنام پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں۔

فریال تالپور نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے سے کسی ملک اور قوم کی ترقی نہیں ہوتی، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے سے ملک معاشی طور پر تنزلی کی طرف جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے حالات بہت ہی افسوسناک ہیں، جیلوں، جھوٹے الزامات کا مسئلہ نہیں، پہلے بھی سامنا کیا اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store