پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، اس دفعہ مقدس پیشے سے تعلق رکھنے والے پولیس کے نشانے پر

پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، اس دفع مقدس پیشے سے تعلق رکھنے والے پولیس کے نشانے پر فائل فوٹو پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، اس دفع مقدس پیشے سے تعلق رکھنے والے پولیس کے نشانے پر

سندھ پولیس کااپنے مطالبا ت کے حق میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر لاٹھی چار ج، شیلنگ ، واٹرکینن کا استعمال ، 10سے زائد اساتذہ کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کردیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میںپولیس نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے کی کوشش کرنیوالے اساتذہ پرلاٹھی چار ج ، شیلنگ ، واٹر کینن کا استعمال کیا اور 10سے زائد اساتذہ کوحراست میں لے لیا ۔ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے اساتذہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی طرف بڑھنے سے روک دیا ۔ اساتذہ نے دین محمدو فائی روڈ پر دھرنا دیدیا ہے ۔

واضح رہے کہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنیوالے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے ، اس دوران جب اساتذہ نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس کی جانب سے ان کوروکنے کیلئے سخت کارروائی کی گئی ۔

install suchtv android app on google app store