وفاقی وزیر قانون کا اندرون سندھ کی حالت کراچی سے بھی بد تر ہونے کا انکشاف

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم فائل فوٹو وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا اندرون سندھ کی حالت کراچی سے بھی بد تر ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ سندھ کے کئی اضلاع کی حالت کراچی سے بھی بدتر ہے، کراچی سندھ کاحصہ ہے اور سارے سندھ کا بیڑا غرق ہے جو گیارہ سال سے سب کے سامنے ہے۔ سب کو مل کر ساتھ چلنے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون پھر سندھ کی حالت زار پر بول پڑے ۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دیکھو تو سہی پورے سندھ میں اضلاع کی حالت کیا ہے ۔ کئی اضلاع میں تو حالت کراچی سے بھی بدتر ہے۔ کراچی سندھ کا حصہ ہے اور سارے سندھ کا بیڑا غرق ہے جو گیارہ سال سے سب کے سامنے ہے۔

فروغ نسیم نے کراچی صفائی پر وفاق کی توجہ پر مخالفین کی تنقید کا جواب بھی خوب دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اتنی سے بات کو کسی نے کیا کہہ دیا اور کسی نے کیا کہہ دیا؟ کسی نے سندھو دیش کا نعرہ لگادیا۔ انہوں نے مخالفین کو صلاح دی کہ ہم سب ساتھ ہیں اور مل کر مقامی حکومت کو طاقتور کرنے کی حکمت عملی بنائی جانی ہے ، اس سے نہ تو کراچی الگ ہورہا ہے اور نہ الگ کیا جارہا ہے ۔ اگر کوئی کہہ دے کہ کراچی کی حالت اچھی ہے اور مقامی حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہونے چاہئے تو پھر میں بات مان لوں گا ۔

install suchtv android app on google app store