رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی انتقال کر گئے

رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی انتقال کر گئے فائل فوٹو رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی انتقال کر گئے

رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ نئینگ شریف میں ادا کی جائے گی۔

سید غلام شاہ جیلانی رکن سندھ اسمبلی اور درگاہ لاہوت لامکان کے سجادہ نشین تھے۔ سید غلام شاہ جیلانی چار مرتبہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ طبیعت ناساز ہونے پر سٹی اسپتال کراچی داخل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

سید غلام شاہ جیلانی کی نماز جنازہ نئینگ شریف کے ملاکہڑا گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نئینگ شریف پہنچیں گے۔ وزیر اعلی سندھ کی آمد کے لیئے نئینگ شریف میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store