کراچی میں کچرے پر کون سیاست کررہا ہے؟؟ْ؟ محمد زبیر نے پسِ پردہ حقیقت بتادی

سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر فائل فوٹو سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر

سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم آرٹیکل149 کے نفاذ کا اعلان کرنے کیلئے کراچی آرہے ہیں تو اپنے رسک پر آئیں، سندھ کے عوام آرٹیکل149 کو قبول نہیں کریں گے، چندہ لے کر کراچی کو صاف کرنے کا ڈرامہ بری طرح ناکام ہواہے، ایم کیو ایم پاکستان کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ وہ کہتے تھے کہ ان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔

کراچی پریس کلب میں نہال ہاشمی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پورے شہر میں کچرے پر سیاست ہورہی ہے، ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہر کی بچوں کی طرح صفائی کی جارہی ہے، ایک علاقے سے کچرا اٹھا کر دوسرے علاقے میں کچرا ڈمپ کیا جارہا ہے۔ بلدیہ اور سرجانی میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، ایک ہفتے سے کراچی کا مسئلہ چل رہا ہے لیکن حل سامنے نہیں آرہا ہے، خیبرپختونخوا میں ان سے بی آر ٹی منصوبہ نہیں بنتا یہ کراچی کے لئے کیا کرینگے؟۔انہوں نے کہا ہم فروغ نسیم کے بیان کی مذمت اور آرٹیکل149 کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں، عمران خان اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم آرٹیکل149 کے نفاذ کا اعلان کرنے کیلئے کراچی آرہے ہیں تو اپنے رسک پر آئیں،سندھ کے عوام آرٹیکل149کو قبول نہیں کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store