خالد مقبول کا اہم انکشاف، میئر کے پاس اختیارنہیں وہ تو اختیارات کا ناجائزاستعمال کررہے ہیں

وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی فائل فوٹو وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی

وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی تقدیرکا فیصلہ وہ لوگ کررہے ہیں جن کا کراچی سے تعلق نہیں، کراچی 11 سالوں سے معاشی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔

پشاور میں یونیورسل سروس فنڈ(یو ایس ایف) اور نجی موبائل کمپنی کے زہر اہتمام قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں فور جی سروس کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخالد مقبول صدیقی کا کہناتھاکہ ایک اور سنگ میل کو عبور کررہے ہیں، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔

وزیرستان میں براڈ بینڈ کا آغاز دنیا کیلئے اہم پیغام ہے، وزیرستان میں جدید سہولیات کی فراہمی سے تقسیم ختم ہوگی۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب پیپلزپارٹی نے حکومت شروع کی ہے تب سے معاشی حالات ٹھیک نہیں، آئین میں جتنے بھی آرٹیکل ہیں استعمال کرنے کے لئے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ایسا بلدیاتی نظام ہے جوآئین سے براہ راست متصادم ہے،وسائل پر قبضہ کیا گیا ہے،کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے،میئر کے پاس کچرا اٹھانے کا اختیار نہیں،کراچی میں 3 ہزارٹن کچرا بنتا ہے اور صرف ڈیرھ ٹن اٹھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوشہرپاکستان کے بجٹ کا 65 فیصد حصہ دیتا ہے تو اسکے پاس وسائل کی کمی نہیں، میئر کے پاس اختیارنہیں،وہ تو اختیارات کا ناجائزاستعمال کرکے کچرا اٹھا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store