حکومتی وزرا کومذمت کرنی چاہئے تھی مگر کس کی؟ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے بڑی حقیقت بتا دی

شازیہ مری فائل فوٹو شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں بہت برا لگا جب وزیر خارجہ نے انڈین سٹیٹ آف جموں وکشمیر کہا ، اس پر کسی حکومتی وزیر کومذمت کرنی چاہئے تھی ۔

 شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمان میں جو بھی نعرے لگے ، کشمیر کے حوالے سے حکومت کا جوموقف ہے ، ہمیں بہت برا لگا جب وزیر خارجہ نے کشمیر کو انڈین سٹیٹ آف جموں وکشمیر کہا ، اس پر وفاقی وزراءکومذمت کرنی چاہئے تھی ۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ اتنے کمزور ہوجاتے ہیں کہ آپ کوپتہ ہی نہیں کہ آپ نے کیا کہنا ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے کہہ دیا کہ انڈین سٹیٹ آف جموں وکشمیر تو پھر ہم اس کو متنازعہ مسئلہ کیوں کہتے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جو ذمہ داری کشمیر پر بنتی تھی ، وہ حکومت نے پوری نہیں کی ۔ ہم کہتے ہیں کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے، اپوزیشن کشمیر پر حکومت کاساتھ دینے کو تیار ہے ۔

install suchtv android app on google app store