سابق ایم پی اے کی کار اور موٹرسائیکل تصادم کے نتیجے میں نوجوان ہلاک، قتل اور زخمی کرنے کا مقدمہ درج

موٹرسائیکل تصادم فائل فوٹو موٹرسائیکل تصادم

عمرکوٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے پونجو مل کی کار اور موٹرسائیکل تصادم کے نتیجے میں مالھی برادری کا نوجوان رجنیش مالھی ہلاک اور پانچ  افراد زخمی ہوگئے۔ رجنیش مالھی کے کزن مھیش کمار کی فریاد پر عمرکوٹ پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی کے خلاف قتل اور زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق گذشتہ  رات گئے دیر کنری روڈ پر پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایڈوکیٹ پونجو مل کی کار اور موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں مالھی برادری کا نوجوان رجنیش مالھی ہلاک ہوگیا اور پانچ  افراد جن میں مھیش، سورج ، رادیشام ، کنھیا لال مالھی ،ابرار آرائیں وغیرہ شدید زخمی ہوگئے۔  کچھ زخمیوں کو حیدرآباد شفٹ کیا گیا۔   

ہلاک ہونےوالے رجنیش مالھی کے کزن مھیش مالھی نے عمرکوٹ پولیس اسٹیشن میں حادثے کی ایف آئی آر درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پونجومل نے براہ راست رجنیش کی گاڑی کو ٹکر ماری اور پونجو مل نے رجنیش کو مارنے کےبعد زخمی ہونے والے افراد ابرار آرائیں ، کنور مالھی ، رادیشام وغیرہ پر تشدد بھی کیا۔  عمرکوٹ پولیس نے مھیش مالھی کی فریاد پر پیپلزپارٹی کے رہنما اس سابق رکن سندھ اسمبلی پونجومل بھیل کے خلاف ایف آئی آر گناہ نمبر ۔153/2019زیر دفعہ 302/337/324 اقدام قتل زخمی وغیرہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی کفیت ہے اطلاع ملتے ہی مالھی  برادری کے سینکڑوں افراد رجنیش مالھی کی رہائش گاہ پر جمع ہوگئے۔ رجنیش مالھی کی لاش کا سول اسپتال عمرکوٹ میں پوسٹ مارٹم کرنےکے بعد رجنیش کی لاش ورثاء کے حوالے کی گی رجنیش مالھی کراچی کی اقراء یونیورسٹی میں شعبہ انجنیئرنگ کا طالب علم تھا۔  رجنیش مالھی کی ہلاکت پر علاقے میں غم و سوگ کا ماحول ہے رجنیش کی شام کو  آخری رسومات ادا کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store