شہرِ قائد میں آج ابرِ کرم کھل کر برسے گا

کراچی میں آج بارش کا امکان فائل فوٹو کراچی میں آج بارش کا امکان

شہر قائد میں مون سون کے نئے سسٹم کی وجہ سے آج سے کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

کراچی میں آج صبح ہی سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے موسم دلفریب ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جمعہ کی دوپہر تک وقفے وقفے سے برقرار رہ سکتا ہے۔ جب کہ آج دن بھر مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والامون سون کا چوتھا سسٹم راجستھان بھارت سے گزشتہ روز سندھ میں داخل ہواتھا۔ مون سون سسٹم 20 ملی میٹر تک بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store