فردوس آپا اپنی نوکری پکی کرنے کےچکرمیں کشمیرکاز کونقصان، سعید غنی نے معاون اطلاعات کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فردوس آپا اپنی نوکری پکی کرنے کےچکرمیں کشمیرکاز کونقصان، سید غنی نے  معاون اطلاعات کو آڑے ہاتھوں لے لیا فائل فوٹو فردوس آپا اپنی نوکری پکی کرنے کےچکرمیں کشمیرکاز کونقصان، سید غنی نے معاون اطلاعات کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنمااورصوبائی وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی نےکہاہے کہا فردوس آپا اپنی نوکری پکی کرنے کےچکرمیں کشمیرکاز کونقصان نہ پہنچائیں۔

بلاول بھٹو زرداری ہی مظلوم کشمیریوں کی موثر ترین آواز بن رہے ہیں، بھارتی انتخابات میں مودی کی کامیابی کیلئے دعا کرکے عمران نیازی نے کشمیریوں کو دکھی کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق معاون اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان کے ردعمل میں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ مودی سے رابطہ کرنے کیلئے تڑپنے والا عمران نیازی کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کی اہلیت نہیں رکھتا، نالائق نیازی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی بناء پر دنیا پاکستان کے موقف کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ فردوس آپا اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچائیں،نیب زدہ فردوس آپا کس منہ سے کرپشن کے خلاف بولتی ہیں؟۔ سعید غنی نےکہا کہ کرپشن کے نام پر سیاسی انتقام موجودہ نالائق نیازی حکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے،کرپٹ ترین لوگوں پر مشتمل نیازی حکومت نے نیب کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ کردی ہے۔

یاد رہے کہ اس سئے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے،سندھ میں آپکے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں،کراچی آج کچرا کنڈی بنا چکا ہے،جبکہ آپ کی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی میں سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں،موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے،آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی، عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ’’ابو بچاؤ مہم‘‘ سے کیا موازنہ؟۔

install suchtv android app on google app store