سندھ بھرمیں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی فائل فوٹو سندھ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

سندھ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

سندھ حکومت نے صوبے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، سکھر اور حیدرآباد سمیت صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سوار پر پابندی ہوگی۔ خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے یکم سے 10 محرم تک پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں کے علاوہ صوبے میں ہرقسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 روز کے لیے محرم کے جلوسوں، مجالس اور تعزیوں کے علاوہ 5 افراد کا جمع ہونا ممنوع ہوگا جبکہ قابل اعتراض، اشتعال انگیز وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز اور اس طرح کی تقاریر پر بھی 10 روز کے لیے پابندی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store