بارشوں میں ڈوبا ہوا سندھ، مراد علی شاہ کا ایک اور بڑا اعلان

مراد علی شاہ کا ایک اور بڑا اعلان فائل فوٹو مراد علی شاہ کا ایک اور بڑا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موسلادھار بارش کے بعد ٹھٹھہ اور اس کی تحصیلوں کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے نکاسی آب بہتر نظام بنانے کیلئے ایک نیا سیم نالہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ رات سے ٹھٹھہ اور گرد و نواح میں مسلسل بارش نے شہر کو مکمل طور ڈبودیا ہے۔ نکاسی آب کیلئے بنایا گیا مرکزی سیم نالہ بلاک ہوگیا۔ وزيراعليٰ نے ٹھٹھہ کا سیم نالہ ناکارہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور نکاسی آب کا بہتر  نظام بنانے کیلئے ایک نیا سیم نالہ تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مکلی میں تاریخی اثاثوں سمیت دیگر زیر تعمیر ترقیاتی اسکیموں کو بارش کے بعد دوبارہ بحال کرنے کے احکامات بھی دیئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں بہتر کام کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے بارشوں کے حوالے سے کراچی میں کوئی بھی کام نہیں کررہی ہے۔

install suchtv android app on google app store