کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر سندھ کی ہندو برادری کا شدید رد عمل، ایسا اعلان کر دیا کہ مودی سرکار حیران رہ جائے گی

 صوبائی وزیر اقلیتی امور  سندھ ھری رام کشوری لال فائل فوٹو صوبائی وزیر اقلیتی امور سندھ ھری رام کشوری لال

 صوبائی وزیر اقلیتی امور  سندھ ھری رام کشوری لال ،معاون خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل جیون، معاون خصوصی ویر جی کولھی، ایم پی اے رانا ھمیر سنگھ اور ایم این اے ڈاکٹر مھیش ملانی نے اپنے مشترکہ بیان میں مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں کھلی دہشت گردی پر اتر آیا ہے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بالخصوص اقوام متحدہ اس کا نوٹس لیں.

انہوں نے کہا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے مودی سرکار کے پاس کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کا کوئی اختیار نہیں، یہ عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کے سیکولر نظریہ کو دفن کر دیا ہے، سندھ میں بسنے والی  ہندو  برادری  افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے.ہندو برادری کی جانب سے 14اگست کے دن سندھ کے مختلف شہروں میں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی جائیں گی اور مندروں میں کشمیر کی سلامتی کے لئے پوجا پاٹ کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی. اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے مندروں اور عبادت گاہوں کے باہر پاکستان  اور کشمیر کے پرچم لہرانے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store