اب ہو گا صاف کراچی مہم زورو شور سے جاری

شہر قائد کو کچرے سے صاف کرنے کی مہم شروع ہوگئی فائل فوٹو شہر قائد کو کچرے سے صاف کرنے کی مہم شروع ہوگئی

شہر قائد کو کچرے سے صاف کرنے کا مشن۔ وفاقی حکومت اور بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے اب ہو گا صاف کراچی، مہم زورو شور سے جاری ہے۔ عوامی مہم میں لوگوں کی دلچسپی بھی دیدنی ہے

کراچی والوں کو کچرے سے نجات دلانے کا مشن جاری۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کلین کراچی مہم آغاز ہو گیا. مہم میں وفاقی حکومت ، شہری حکومت اور ایف ڈبلیو او ایک دوسرے کی معاونت کر رہے ہیں۔ صفائی مہم میں ضلع غربی میں 48 مقامات اور ضلع جنوبی و شرقی میں 70 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 6 اضلاع میں بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی۔کراچی کے38نالے سمندر میں گرتے ہیں،38میں سے13نالے بڑے ہیں ، ان میں سے زیادہ تر بند ہیں۔

شاہراہوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے گا۔ کچرا اٹھانے کے فیز میں ڈمپنگ یارڈ زخالی کرنا اور اسکولز و پارکس کے اطراف سے کچرا اٹھانا شامل ہے۔ مہم میں حصہ لینے والے وفاقی و بلدیاتی اداروں کے نمائندگان مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ مہم میں 10 ہزار سے زائد رضا کار، سیاسی کارکن اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ وفاقی حکومت کی کلین کراچی مہم کے لیے قومی خزانے سے فنڈز نہیں لیے جائیں گے۔ایف او ڈبلیو اس کا کلیدی کردار ہے ۔ جب کہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر بھی مہم میں دلچسپی لی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store