کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج فائل فوٹو کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پولیس نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف درج کرلیا۔

ایس ایچ او فرخ ہاشمی نے بتایا کہ 29 جولائی کو بارش کے دوران پاپوش نگر کے علاقے چاندنی چوک کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگ کر شیخ سعد احمد جاں بحق ہوا تھا۔

پولیس نے شیخ سعد کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 160/19 متوفی کے بھائی شیخ وقاص احمد کی مدعیت میں کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ غفلت و لاپروائی کی دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں دو روز تک ہونے والی بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں سے کرنٹ لگ کر بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store