کے ایم سی کی مویشی منڈی جانیوالوں کو ہدایات

کے ایم سی نے  کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ فائل فوٹو کے ایم سی نے کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

کے ایم سی کراچی نے اپنے زیر انتظام اسپتالوں میں انسداد کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

کراچی میں عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کے ایم سی کے مراسلے میں کہا ہے کانگو کا مریض اسپتال آنے کی صورت میں خصوصی احتیاط رکھی جائے اور مریض کے لیے اسپتال میں خصوصی وارڈ بنائیں جائیں اور اسپتال میں کانگو وائرس کے حوالے سے بینر اور پوسٹر کے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے۔

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے کہا کہ کانگو کا مرض جانوروں کو چپکے کیڑے ٹک چیچڑ سے انسان میں منتقل ہو جاتا ہے اور کانگو کی علامات میں جسم میں شدید درد،آنکھوں کاسرخ ہونا، اور بخار شامل ہوتے ہیں۔

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بکڑا منڈی میں ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہن کر جائیں اور ساتھ ہی دستانے اور ماسک کا بھی استعمال کیا کریں۔

 

install suchtv android app on google app store