پاک بحریہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ عوام کی حفاظت میں بھی پیش پیش

  • اپ ڈیٹ:
پاک بحریہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ عوام کی حفاظت میں بھی پیش پیش فائل فوٹو

پاک بحریہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ عوام کی حفاظت میں بھی پیش پیش۔ پاک بحریہ نے سکھر کے قریب دریائے سندھ میں ڈوبنے والے بچوں کو نکالنے کے لیے ڈائیونگ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سکھر کے قریب دریائے سندھ میں چھ بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع پر پاک بحریہ کا ڈائیونگ آپریشن جاری ہے۔

پاک بحریہ کے ماہر غوطہ خور ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ ریسکیو آپریشن میں معاونت کر رہی ہے۔

دوسری جانب نوشہرو فیروز میں بھی دریا کا بند ٹوٹنے کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھی پاک بحریہ ریسکیو آپریشن کر رہی ہے ۔

پاک بحریہ کے جوان کشتیوں کی مدد سے اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store