وزیرِ تعلیم سندھ نے کیا شرمناک انکشاف

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ فائل فوٹو صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے ایک لاکھ 34ہزار میں سے ایک لاکھ اساتذہ سائنس اور ریاضی نہیں پڑھا سکتے۔

سردار شاہ نے لیاری میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میر ایوب میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ انرولمنٹ ڈرائیو 2019 سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونگے جن کو بھرتی کرنے سے قبل آئی بی اے میں ٹیسٹ لیا جائے گا۔

سٹیشنری اور کورس بلیک میں فروخت کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جب کہ میرے استعفے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

دریں اثنا سیمینار میں طلبا نے ٹیبلوز بھی پیش کیے جبکہ سیمینار سے قبل آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جو لیاری کے گورنمنٹ ڈی سی ٹی او ہائی اسکول سے شروع ہوکر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میر ایوب پر اختتام پذیر ہوئی، واک کی قیادت صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم شاہد پرویز، اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store