چاند کا معاملہ علمائے کرام پر چھوڑنا چاہیے: گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل فائل فوٹو گورنر سندھ عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں پہلے چاند نظر آنے کا سلسلہ بہت پرانا ہے، یہ دینی معاملہ ہے جسے علمائے کرام پر چھوڑنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے تمام پاکستانیوں کوعید کی مبارکباد دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں سال کوشش کی کہ ایک عید ہو مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا مگر آئندہ سال سے پورا ملک ایک ساتھ عید منائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خیبرپختونخواہ میں عید اور رمضان کا چاند پہلے نظر آجاتا ہے، یہ ایک دینی معاملہ ہے جسے علمائے کرام پر چھوڑ دینا چاہیے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کڑےامتحان سے گزر رہا ہے، وزیراعظم اور ان کی فنانشل ٹیم پاکستان کیلئے محنت کر رہے ہیں اور جلد اس کے ثمرات قوم کو نظر بھی آئیں گے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے گزشتہ روز عید منائی تھی، مسجد قاسم کے مفتی پوپلزئی کو موصول ہونے والی 100 سے زائد شہادتوں کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے عید منانے کا سرکاری اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store