شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار جاں بحق

شکارپور میں پولیس مقابلہ ہوا ہے فائل فوٹو شکارپور میں پولیس مقابلہ ہوا ہے

صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور میں تھانہ لکھی غلام شاہ کچے کی حدود میں شاہ بیلو میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکارجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار پنہور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی جہانزیب، اہلکار صدام دایو اور رسول بخش لوہرشامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے شاہ بیلو کا محاصرہ کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ٰیاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سکھن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا جبکہ دو ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store