عدالت نے نشوا کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے نشوا کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے فائل فوٹو عدالت نے نشوا کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کی مقامی عدالت نے نشوہ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسپتال سے انجیکشن کی پرچی طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سٹی کورٹ میں نشوہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے ملزمان کو پیش کیا۔ عدالت نے حراست میں لیے گئے ملزمان کو 28 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ جج نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا اور نشوہ کو لگائے جانے والے انجیکشن سمیت اسپتال میں بچوں کے آئی سی یو کی موجودگی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

دوسری جانب مدعی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ’نشوہ کا کیس قتلِ خطا نہیں بلکہ اُسے جان بوجھ کر مارا گیا‘۔ مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعہ 322 کا اضافہ بھی کردیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو اسپتال عملے کی تعلیمی قابلیت اور دیگر کوائف بھی جمع کرنے کی ہدایت کی۔

دریں اثناء پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نشوہ کی موت کو قتل قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ 9 ماہ کی بچی کو غلط انجیکشن لگایا گیا میری نظر میں یہ قتل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیس کی شفافانہ تحقیقات کر کے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ مسقبل میں عوام ایسے واقعات سے محفوظ رکھا جاسکے، ایک شخص کی کوتاہی پر ادارہ بند کرنا کوئی حل نہیں، ہمیں طبی شعبے کی مکمل جانچ پڑتال کرنا ہوگی۔

install suchtv android app on google app store