نجی اسکولز کو یونیفارم، کورس کی فروخت سے روک دیاگیا

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے نجی اسکولز کو یونیفارم، کورس کی فروخت سے روک دیا ہے فائل فوٹو ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے نجی اسکولز کو یونیفارم، کورس کی فروخت سے روک دیا ہے

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے بڑا اعلان کرتے ہوئے نجی اسکولز کو یونیفارم، کورس کی فروخت سے روک دیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نجی اسکولز کی جانب سے والدین پر مالی بوجھ ڈالا جاتا ہے جسکو مدِ نظر رکھتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے نجی اسکولز کو یونیفارم، کورس کی فروخت سے روک دیا۔محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اسکول انتظامیہ مارکیٹ سے 3 گنا زیادہ مہنگا کورس فروخت کرتی ہیں، والدین نصابی کتابیں اور کاپیاں مارکیٹ سے خریدیں۔

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ نجی اسکولوں کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں نجی اسکولوں میں کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت کا نوٹس لیا تھا اور اس عمل کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں پر یونیفارم اور اسٹیشنری کی مد میں وصول کی جانے والی رقم پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو اسکول یونیفارم یا اسٹیشنری فروخت کرتا پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پشاور میں نجی اسکولوں کو چھٹیوں کی فیس واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے، احکامات پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے جاری کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store