بدین میں مسافر کوچ کا حادثہ، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی ہے فائل فوٹو صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی ہے

صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں مورجھر کے قریب کراچی سے آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 44 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

یاد رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store