ڈپٹی میئر کراچی کی خالی نشست پر ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد حسن کامیاب

ڈپٹی میئر کراچی کی خالی نشست پر ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد حسن کامیاب فائل فوٹو ڈپٹی میئر کراچی کی خالی نشست پر ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد حسن کامیاب

ڈپٹی میئر کی خالی نشست پر ہونے والے الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد حسن واضح اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی کونسل میں ڈپٹی میئر کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا، جس میں 281 نمائندوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوا۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان تھا مگر ایم کیو ایم نے باآسانی میدان مارا اور واضح برتری حاصل کی۔ الیکشن میں تین سو چیئرمینز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے ارشد حسن 194 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کے اکرم اللہ وقاصی کو 78 ووٹ ملے، گنتی کے دوران 09 ووٹ مسترد بھی کیے گئے۔ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن اورعوامی نیشنل پارٹی کی جبکہ ایم کیو ایم کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹرارشد وہرا ایم کیو ایم پاکستان کو خیرآباد کہہ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

بعدازاں ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ان کی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ارشد وہرا کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹایا جائے اور نا اہل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرا کو نا اہل قرار دیا تھا۔ پی ایس پی رہنما ضلع سینٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store