ڈپٹی میئر کراچی کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے سٹی کونسل کے مجموعی طور پر 300 ممبران حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں فائل فوٹو ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے سٹی کونسل کے مجموعی طور پر 300 ممبران حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں

شہر قائد کے نئے ڈپٹی میئر کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ شہر کے بلدیاتی نظام کے دوسرے اہم ترین عہدے کے لیے ایم کیو ایم کے ارشد حسن اور پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی کے درمیان مقابلہ ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد کراچی کے ڈپٹی میئر کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، شہر کے بلدیاتی نظام کے دوسرے اہم ترین عہدے کے لیے ایم کیو ایم کے ارشد حسن اور پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی کے درمیان مقابلہ ہے۔

ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے سٹی کونسل کے مجموعی طور پر 300 ممبران حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد حسن کی پوزیشن مضبوط ہے تاہم پیپلز پارٹی کے امیدوار کرم اللہ وقاصی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی جماعت کے علاوہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ارشد وہرہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے تاہم اس کے بعد انہوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، جس پر ان کی نااہلی کے لیے ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store