حکومت قابل احتساب ہے تو پولیس کا بھی احتساب ہونا چاہیئے: مرتضی وہاب

مرتضی وہاب فائل فوٹو مرتضی وہاب

کوئی ادارہ بےلگام نہیں ہوناچاہیےاگر حکومت قابل احتساب ہے تو پولیس بھی احتساب سےبالانہیں ہے۔ مشیر اطلاعات مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس۔ کہا کہ اگر حکومت قابل احتساب ہے تو پولیس کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔ آخر کب تک معصوم لوگوں کےخون بہتا رہے گا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے عوام کےمفاد میں اقدامات اٹھائے ہیں۔ سندھ حکومت تینوں اسپتالوں کی انتظامیہ کو خط لکھےگی ہم ان تینوں اسپتالوں کو اپنے بجٹ سے چلائین گے ہم وفاق کی طرف نہیں دیکھ رہے۔

مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت ناکام ہوگئی ہے اب اختیارات کا رونا چھوڑدیں ذمہ داری کی بات کریں کب تک معصوم لوگوں کے خون بہتے رہیں گے، کوئی ادارہ بے لگام نہیں ہونا چاہیے اگر حکومت قابل احتساب ہے تو پولیس بھی احتساب سے بالا نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت بار بار کہتی ہے کہ پولیس کو اپنے روئیے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ پولیس کے خلاف وزیراعلی کاروائی ہی نہیں کرسکتا تو بہتری کیسے آئے گی۔

install suchtv android app on google app store