یومِ پاکستان: گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی

یومِ پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی ہے فائل فوٹو یومِ پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی ہے

یومِ پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اوردیگر سیاسی رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کےارکان نے مزارقائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا خواہش ہے قائداعظم کا وژن جلد مکمل ہو جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا متحد قومیں ہی ملک کا دفاع کرسکتی ہیں۔

کمشنر کراچی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔

اس سے قبل یوم پاکستان کے موقع پر لاہورمیں مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں شاہینوں کے چاق وچوبند دستے نےمصور پاکستان کو سلامی پیش کی اور مزار پرگارڈزکے فرائض سنبھال لیے۔

مہمان خصوصی ائیرکموڈور رضوان ملک نے پریڈ کا معائنہ کیا، مہمان خصوصی نے چیف آف ائیر سٹاف اور پاکستان ائیرفورس کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔

 

install suchtv android app on google app store