عدالت کا نیب کو عمران فاروق قتل کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

عدالت کا نیب کو عمران فاروق قتل کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم فائل فوٹو عدالت کا نیب کو عمران فاروق قتل کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔ عدالت نے مقدمے کی شہادتیں مکمل ہونے کا تحریری بیان دینے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے شواہد مکمل ہونے کا تحریری بیان طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ برطانیہ سے شواہد تاحال موصول نہیں ہوئے۔ آئندہ سماعت پر مقدمے کے شواہد مکمل ہونے کا تحریری بیان دیں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے سے شواہد مکمل ہونے کا تحریری بیان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store