شرجیل میمن نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست واپس لے لی

شرجیل میمن فائل فوٹو شرجیل میمن

رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست ترمیم کیلئے واپس لے لی۔

سندھ ہائیکورٹ میں وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن کی مشاورت سے درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

رکن سندھ اسمبلی نے درخواست میں کہا تھا کہ نام ای سی ایل میں شامل کرنا انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وہ علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شرجیل میمن پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف وزیراطلاعات سندھ کی حیثیت سے محکمے میں ساڑھے پانچ ارب سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔

install suchtv android app on google app store