کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر بن گیا

کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر بن گیا فائل فوٹو کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر بن گیا

دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی، وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

برطانوی مالی جریدے ’دی اکانامسٹ‘ کے اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست کے مطابق کراچی میں اشیاء کے سستے ہونے میں بہتری آئی۔

عالمی جریدے نے مجموعی طور پر دنیا بھر کے 133 شہروں کا ایک دوسرے سے روز مرہ کی زندگی کے اخراجات، غذائیت، ایندھن اور فیشن کے حوالے سے کیے جانے والے اخراجات کا موازنہ کیا۔

عالمی جریدے نے ان شہروں میں رہنے والے افراد کی جانب سے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیے جانے والے اخراجات کا ایک دوسرے سے موازنہ کرکے دنیا کے مہنگے ترین اور سستے ترین شہروں کا انتخاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں کراچی میں روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی اور یوں پاکستان کا سب سے بڑا شہر دنیا کے 10 سستے ترین شہروں میں 6 نمبر پر آگیا۔

گزشتہ برس اسی فہرست میں کراچی کا نمبر ساتواں تھا، اسی فہرست میں بھارت کے تین شہر شامل ہیں۔

بھارت وہ پہلا ملک ہے جس کے تین شہر سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store