نیب کے ذریعے سندھ حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے: مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب کے ذریعے حکومت پردباؤ ڈالا جارہا ہے جب کہ ملک میں ٹارگٹڈ احتساب ہورہا ہے۔

عمرکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ملک میں ٹارگٹڈ احتساب ہو رہا ہے، ایک وفاقی وزیر کا بیان ریکارڈ پر ہے، جس نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہٹانے کے لیے اور طریقے بھی موجود ہیں، سندھ حکومت کو ہٹانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنا ہوگا جس کے لیے 50 ارکان مزید انہیں چاہئیں جب کہ پیپلزپارٹی کا ایک ایم پی اے بھی ان کے پاس نہیں جائے گا۔

وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ تھر بدلے گا پاکستان، نعرے نے کام شروع کردیا ہے، تھرکول کے 330 میگا واٹ پلانٹ نے کام شروع کردیا ہے جب کہ تھر کول نے نیشنل گرڈ کو بجلی دینا شروع کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store