الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا ہے فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی نااہلی کے لیے خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر سماعت کی اور اپنا فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی اور پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا، ارشد وہرا کو پارٹی سے منحرف ہونے پر نااہل کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو آج ایک اور فتح نصیب ہوئی، الیکشن کمیشن نے یوسی 49 سے منتخب چیئرمین ارشد وہرا کو نااہل کیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پارٹی سے منحرف ہونے پر نااہلی ہوئی۔

میاں عتیق کا کہنا تھا کہ فلور کراسنگ کرنا اب آسان نہیں ہوگا، ڈپٹی میئر کراچی سے اور ایم کیوایم پاکستان سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ارشد وہرا ایم کیوایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوئے تھے تاہم وہ بعد میں پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store