سندھ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لئے چوتھے روز بھی احتجاج جاری

سندھ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لئے تیسرے روز بھی احتجاج جاری فائل فوٹو سندھ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لئے تیسرے روز بھی احتجاج جاری

کراچی میں سندھ ڈاکٹرز اتحاد اور ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لئے چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہونے کے باعث جناح ہسپتال سمیت لیاری جنرل، ابراہیم حیدری، اور سعودآباد سمیت دیگر ہسپتالوں میں اوپی ڈیز بند ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام مطالبات منظور ہونے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، محکمہ صحت فوری طوری پر نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ڈاکٹرز اپنے فرائض انجام دیں، جبکہ دوسری جانب اوپی ڈیز بند ہونے کے باعث باعث مریض رل گئےاور انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں کے برابر تنخواہ اور مراعات ملنے تک او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند رہیں گے۔

وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹرعمر سلطان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا لہذا جب تک نوٹفکیشن جاری نہیں ہوگا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store