شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار فائل فوٹو شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس نے انڈسٹریل ایریا سے دہشت گردی کیس میں مطلوب ملزم گرفتار کر کے اسلحہ، جعلی پولیس کارڈ، بیلٹ اور وردی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری صادق آباد قبرستان سےعمل میں آئی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہراب گوٹھ سپرہائی وے میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

دوسری جانب گارڈن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا، ملزم سے اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کرلی۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان ریجنرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان، اور منشیات برآمد کی گئیں۔

واضح رہے کہ 21 دسمبر 2018 کو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store