سندھ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ایک گھر کا گلشن جان کی بازی ہار گیا

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ایک گھر کا گلشن جان کی بازی ہار گیا فائل فوٹو ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ایک گھر کا گلشن جان کی بازی ہار گیا

سندھ میں مسیحاؤں نے حلف کا پاس نہ رکھا، سکھر سول اسپتال میں جاری ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہٹ دھرمی نے ایوب گیٹ سکھر کے مکین کے چھ ماہ کے ننھے بچے مرتضی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا، بچے کی والدہ غم سے نڈھال ہو گئی۔

بچے کے والد مزمل کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بچے کو بخار میں تپتا ہوا لے کر آئے، ہڑتال کے باعث سنگدل ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کر دیا، بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق چھ ماہ کا مرتضی جان کی بازی ہار گیا۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پرہڑتال دو دن سے جاری ہے،، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر بند ہونے سے مریض خوار ہو رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store