وزیرِ اعلیٰ سندھ اور صدرِ مملکت کی ملاقات، وفاق، سندھ میں تعاون بہتر بنانے پر اتفاق

وزیرِ اعلیٰ سندھ  اور  صدرِ مملکت کی ملاقات، وفاق، سندھ میں  تعاون بہتر بنانے پر اتفاق فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ اور صدرِ مملکت کی ملاقات، وفاق، سندھ میں تعاون بہتر بنانے پر اتفاق

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدرِ مملکت عارف علوی کے ساتھ آج کراچی میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے آج وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاق اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن اور تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق ہوا۔

وفاق سندھ کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

ملاقات میں سندھ میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، وفاقی حکومت کے کراچی میں جاری منصوبوں میں پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا، وفاق سندھ کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چھ جنوری کو صدر عارف علوی کہہ چکے ہیں کہ سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔

صدر عارف علوی یقین دلا چکے ہیں کہ سندھ بالخصوص کراچی کے لیے ترقیاتی پیکج پر کام شروع کرنے کے لیے وہ کوشش کریں گے۔

install suchtv android app on google app store