حب ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ رہ گئی

حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے فائل فوٹو حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے

حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔

حب ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان نے میڈیا کو بتایا کہ خشک سالی اور بارشوں کے نہ ہونے سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔ 

سہیل خان کے مطابق ڈیم سے فی الحال حب اور گڈانی کو جنریٹرز سے پانی پمپ کرکے لسبیلہ کینال کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد پر محیط ہے، جہاں سے پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے کراچی کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

گذشتہ برس جون میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک آگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store