وفاقی حکومت سندھ میں نامکمل منصوبوں کو مکمل کرے: مراد علی شاہ

مراد علی شاہ فائل فوٹو مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دیگر صوبوں کی طرح وفاق سندھ میں بھی نا مکمل منصوبوں کومکمل کرے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت نئے گاج ڈیم سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں رکن ای سی این ای سی نثار احمد کھڑو، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، اسپیشل سیکریٹری (ٹیکنیکل) اور دیگرشریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلی نے کہا کہ جامشورو ضلع میں نئے گاج ڈیم تعمیرہوا ہے، یہ وفاقی حکومت کا پراجیکٹ ہے جس سے 28000 ایکڑاراضی آباد ہوگی، اس پراجیکٹ کی اصل لاگت 9 بلین روہے تھی اوراب اس پراجیکٹ دوبارہ نظرثانی شدہ لاگت 47.7 بلین روپے ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہ رہی ہے کہ اس پراجیکٹ کومکمل کرنے کیلئے سندھ حکومت 22 بلین روپے کا اشتراک کرے لیکن سندھ حکومت یہ فنڈزنہیں دے سکتی، جس طرح وفاقی حکومت دیگر صوبوں میں اپنے پراجیکٹس مکمل کررہی ہے اسی طرح سندھ میں بھی اپنے پراجیکٹس مکمل کرے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ کراچی کیلئے کے فور پراجیکٹ کیلئے 260 ایم جی ڈی پانی دیا جائے، یہ مسئلہ بھی وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا، یہ وفاقی حکومت کا پراجیکٹ ہے اوراس کی اسٹوریج کیپسٹی 121625 ایکڑ فیٹ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس منصوبہ کے سروے کیلئے محکمہ ایریگیشن کوہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store