تحریک انصاف سندھ میں ہارس ٹریڈنگ نہیں کرے گی: عمران اسماعیل

تحریک انصاف سندھ میں ہارس ٹریڈنگ نہیں کرے گی: عمران اسماعیل فائل فوٹو تحریک انصاف سندھ میں ہارس ٹریڈنگ نہیں کرے گی: عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ہارس ٹریڈنگ کو کرپشن جیسا برا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں ایسی کوئی کوشش نہیں کرے گی۔

جی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کرپشن ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی صورت کوئی خرید و فروخت اور ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں ہارس ٹریڈنگ کی کوشش نہیں کرے گی، اگر کوئی ہارس ٹریڈنگ کرے گا تو اس کو بھی پکڑا جائے گا۔

پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ اُن کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اُن ایم پی ایز کو سنبھالے جو فارورڈ بلاک بنانے جا رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے فارورڈ بلاک کے حوالے سے ہماری طرف کیوں دیکھتے ہیں کہ ہم یہ کر رہے ہیں، یہ اپنے ان ایم پی ایز کو سنبھالیں جن سے انہیں خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ تحریک انصاف ایسا کچھ نہیں کر رہی لیکن اگر پیپلز پارٹی کے لوگ ان سے الگ ہونا چاہتے ہیں یا فارورڈ بلاک بنانا چاہتے ہیں تو وہ خود سنبھالے۔

install suchtv android app on google app store