پیپلز پارٹی آج حیدر آباد میں میدان سجائے گی

پیپلز پارٹی آج حیدر آباد میں میدان سجائے گی فائل فوٹو پیپلز پارٹی آج حیدر آباد میں میدان سجائے گی

پاکستان پیپلز پارٹی آج حیدرآباد میں بڑےجلسہ عام کا انعقاد کررہی ہے، جس سے سابق صدر آصف زرداری،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،صوبائی وزرا جام خان شورو،ناصر حسین شاہ و دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

جامشورو کے قریب کرن خان شورو میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے اسی فٹ چوڑا بیس فٹ لمبا اور دس فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، پنڈال میں بیس بائی اسی فٹ کی سکرین بھی نصب کی جا رہی ہے۔

میڈیا کوریج کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جلسے کے ساونڈ اور لائٹ کے انتظامات معروف ڈی جے کے ذمہ ہیں، جلسے سے پی پی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسے کے لئے جیالوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جبکہ شرکا کیلئے ہزاروں کرسیاں لگادی گئیں، اس کے علاوہ رہنمائوں کے خطاب کیلئے اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store