سندھ بھر میں 20 ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ بھر میں 20 ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی عائد فائل فوٹو سندھ بھر میں 20 ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 20 ربیع الاول ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ اسلحہ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ پابندی کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سمیت نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات چلانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

پابندی کے دوران عید میلا النبیﷺ کے جلوسوں، میلاد النبیؐ کی محافل اور چُپ تعزیوں کے علاوہ پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی جو کہ 20 ربیع الاول عائد رہے گی۔

install suchtv android app on google app store