کراچی: لانڈھی میں نجی کمپنی کا بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

 لانڈھی میں نجی کمپنی کا بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق فائل فوٹو لانڈھی میں نجی کمپنی کا بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

لانڈھی منزل پمپ کے قریب نجی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب نجی کمپنی کا بوائلر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا جس میں سے 6 افراد دم توڑ گئے ہیں جب کہ ایک شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ بوائلر پھٹنے سے نہیں بلکہ فیکٹری کی ایک بھٹی میں گیس پریشر بڑھنے سے ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عامر، سلیم، شادمان، عمران، خالد اور عنایت کے نام سے ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store