پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، محمد زبیر

پی ٹی آئی کی  حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، محمد زبیر فائل فوٹو پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہمیں احتساب کا ڈر نہیں ہے، لیکن یہ احتساب برابری کی بنیاد پر سب کا ہونا چاہیے۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے پی ٹی آئی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کا برابر احتساب ہونا چاہیے، یہ صرف عمران خان کی خواہش پر نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کے وزرا کو چاہیے کہ وہ پہلے وہ کام کریں جن کا انہوں نے الیکشن سے قبل قوم سے وعدہ کیا تھا جس کا ہم سب کو انتظار ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ تحریک انصاف کی رکنِ اسمبلی نے ایوانِ زیریں میں تقریر کرتے ہوئے یہ تجویز دی کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔

اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا لیکن رکنِ اسمبلی بہت آسانی کے ساتھ یہ الفاظ کہتے ہوئے چلی گئیں‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہم نے کچھ عرصے قبل یہ کہا بھی تھا کہ یہ (اسرائیل سے متعلق معاملات) عمران خان کے ایجنڈے کا حصہ ہے، لیکن عوام نے ان خدشات کو مسترد کردیا تھا تاہم آج ان کی رکنِ اسمبلی نے ہی وہ بات کہہ دی‘۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ اعظم یا ان کے وزرا خاتون ایم این کے بیان کی وضاحت کریں جبکہ وہ اپنی حکومت کے ایجنڈے کی بھی وضاحت کریں۔

install suchtv android app on google app store