50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے، عمران اسماعیل

  50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے، عمران اسماعیل فائل فوٹو 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے، عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا۔

سکھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسکیم میں کوئی گڑبڑ ہورہی ہوتو فوری شکایت کریں اور سندھ حکومت بھی ہاؤسنگ اسکیم کو اپنا سمجھے، یہ اسکیم تمام سندھیوں اور پاکستانیوں کے لیے ہے، عوام کی فلاح کے لیے کوئی سیاست نہیں ہے سب مل کر کام کریں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ہمیشہ وہ کام کیے جو ناممکن نظر آئے، ہاؤسنگ اسکیم ایک خواب ہے، تعبیر انشاء اللہ کرکے دیں گے، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے، اسکیم میں قسطوں کی ادائیگی انتہائی آسان ہوگی، ماضی میں کوئی ٹوائلٹ بھی بنتا تھا تو تصویر لگی ہوتی تھی لیکن ہاؤسنگ اسکیم میں کسی کی کوئی تصویر نہیں لگی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف انتہائی مجبوری میں گئے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے آئی ایم ایف کی طرف گئے ہیں جب کہ ملک میں کوئی معمولات زندگی رکی ہوئی نہیں ہے۔

اپنے پروٹوکول سے متعلق عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ کہیں بھی پروٹوکول کے ساتھ نہیں جارہا ہوں، قافلے میں آفیشلز کی اپنی اپنی گاڑیاں ہوتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store