کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون، شہر بھر کو بجلی کی فراہمی معطل

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون، شہر کو بجلی کی فراہمی معطل کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون، شہر کو بجلی کی فراہمی معطل

کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاون، شہر کے 70 فیصد سے زائد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ کےالیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے ٹھٹھہ میں پمپنگ سٹیشن کے 20 پمپ بند ہو نے سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی بند ہوئی جس سے کراچی کے علاقوں پپری، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، یوپی سوسائٹی، نصرت بھٹو کالونی سمیت علاقے متاثر ہوئے۔ سرجانی کے گرڈ سٹیشن میں بھی سپلائی بند ہو گئی۔

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی، اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی ہے، نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی کی فراہمی موصول ہونا شروع ہوگئی، کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس آئی لینڈ موڈ ٹیکنالوجی کے باعث فعال رہے۔

install suchtv android app on google app store