کلین گرین پاکستان مہم؛ گورنر سندھ کی قیادت میں سائیکل ریلی

کلین گرین پاکستان مہم؛ گورنر سندھ کی قیادت میں سائیکل ریلی فائل فوٹو کلین گرین پاکستان مہم؛ گورنر سندھ کی قیادت میں سائیکل ریلی

کلین گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں سائیکل ریلی نکالی گئی۔

کراچی میں کلین گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سائیکل ریلی نکالی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد سائیکلسٹس نے شرکت کی، سائیکل ریلی میٹروپول سے فوارہ چوک تک نکالی گئی جہاں گورنر سندھ نے درخت لگایا۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹس کا مقصد خصوصاً نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے، سائیکلنگ ایک کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کا بھی اہم ذریعہ ہے، سائیکلنگ کے فروغ اور شہر میں ٹریکس بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store