کراچی میں آج سے چار دن تک شدید گرمی کی پیش گوئی

کراچی میں آج سے چار دن تک شدید گرمی کی پیش گوئی فا ئل فوٹو کراچی میں آج سے چار دن تک شدید گرمی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے چار دن تک خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث شدید گرمی کی لہر شہر قائد کو لپیٹ میں لے لے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 22 سے 26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی بڑھنےکی وجہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ ہے، درجہ حرارت میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونےکی وجہ سے ہوگا۔

پیشنگوئی کےمطابق کراچی میں ہفتے اور اتوار کو پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے البتہ 26 ستمبر کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store