سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں کمی، 9 ماہ کیلئے بجٹ تجاویز اسمبلی میں پیش

سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں کمی، 9 ماہ کیلئے بجٹ تجاویز اسمبلی میں پیش سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں کمی، 9 ماہ کیلئے بجٹ تجاویز اسمبلی میں پیش

سندھ حکومت کی جانب سے آئندہ 9 ماہ کے لیے بجٹ تیار کرلیا گیا جس میں صوبائی ترقیاتی بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔

اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آئندہ 9 ماہ کے بجٹ کے لیے تجاویز پیش کیں۔ 

بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگراں حکومت نے تین ماہ کا بجٹ پیش کیا تھا اور ہم نے آئندہ 9 ماہ کے بجٹ میں نئی اسکیموں کے لیے 50 ارب سے کم کرکے 26 ارب مختص کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مالیاتی مسائل کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی ہے جب کہ گزشتہ سال 598 ارب 90 کروڑ روپے کے ٹیکسز جمع ہوئے اور سندھ حکومت نے 100 ارب سے زائد کا سیلز ٹیکس جمع کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں 958 اسکیمیں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں مکمل ہوں گی جب کہ محکمہ داخلہ کے لیے 102 ارب 48 کروڑ روپے اور محکمہ داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں جب کہ امن کی بحالی کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store