کراچی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار فائل فوٹو کراچی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی میں پولیس نےمختلف کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ فیڈرل بی ایریا میں کار چور سی سی ٹی وی کیمرے سے بچنے کے لئے چہرہ چھپاکر گاڑی لے اڑا۔

پاک کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چمن سینما کے قریب شہری کو لوٹنے والے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،موبائل فونز اور نقد رقم بر آمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے متعدد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا

دوسری طرف محمودآباد میں دو ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کے دوران پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وقاص عادی مجرم ہے جو منشیات فروشی، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔

ادھر فیڈرل بی ایریا سمن آباد تھانے کی حدود میں کار چوری واردات کی سی سی ٹی وی ابتک نے حاصل کرلی۔ ملزم سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھ کر چہرہ چھپا کر گاڑی لیکر فرار ہوگیا۔

 

install suchtv android app on google app store