سندھ حکومت کا نجی اسکولز کو 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کرنے کا حکم

سندھ حکومت کا نجی اسکولز کو 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کرنے کا حکم فائل فوٹو سندھ حکومت کا نجی اسکولز کو 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کرنے کا حکم

محکمہ تعلیم سندھ نے پرائیویٹ اسکولز کو 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کرنے کا حکم جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کوعدالتی حکم پر عمل کے احکامات جاری کیے ہیں اور اس حوالے سے جاری سرکلر میں کہا گیاہے کہ پرائیویٹ اسکولز 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کریں۔

سرکلر کے مطابق محکمہ تعلیم سے آخری منظور فیس شیڈول میں 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں ہوسکتا لہٰذا اضافی فیسیں واپس کی جائیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز سندھ منسوب صدیقی کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم تمام نجی اسکولز اور ان کے طلبہ پر لاگو ہوگا اور عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store